ملک میں کورونا نے مزید 24افراد کی جان لے،جاں بحق افرادکی تعداد 432ہوگئی

اسلام آباد (صباح نیوز)

ملک بھر میں کورونا وائرس نے ہفتہ کو  مزید 24افراد کی جان لے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 432ہوگئی جبکہ مزید 1071کیسز سامنے آئے ہیں ، نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 18770تک جا پہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 172 افراد انتقال کر چکے ہیں جبکہ سندھ میں 122 اور پنجاب میں 115افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 16، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کے مطابق کل ٹیسٹ193،859 ہوئے ہیں جبکہ 4715 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ صوبہ سندھ میں   کورونا وائرس کے مزید 427 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 4 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلی سندھ نے کی۔سندھ میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 7102 ہوگئی  اور ہلاکتیں 122 ہوگئی ہیں۔وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ صوبے میں مزید 41افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1341 ہوگئی ہے۔ پنجاب سے کورونا کے مزید 514 کیسز اور 9ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کی۔ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 6854 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 115 تک جا پہنچی ہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق 768 زائرین، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدی اور 4075 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2206 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں  کورونا وائرس کے مزید 22 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 365ہوگئی ہے جبکہ شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔خیبر پختونخوا   میں ہفتے کو کورونا کے 108 نئے کیسز اور 11 اموات سامنے آئیں جس کے بعد کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 2907 اور اموات 172 تک پہنچ گئی ہیں۔ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے پی نے صوبے میں نئے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ صوبے میں اب تک کورونا سے 728 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Editor

Next Post

بے روزگاروں کے لیے پورٹل کا اجراء؛ لاک ڈائون کے منفی اثرات معیشت کو متاثر کررہے ہیں، عمران خان

ہفتہ مئی 2 , 2020
اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث بے روزگاروں کے لیے پورٹل کا اجراء کررہے ہیں، ویب پورٹل پر کورونا کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے خود کو رجسٹر کر سکیں گے، احساس کیشن پروگرام بہترین منصوبہ ہے پروگرام کے تحت تین […]