وزیراعظم کا بھارت سے معمول کی ادویات اور وٹامنز کی درآمد کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(صباح نیوز)

وزیر اعظم عمران خان نے بھارت سے معمول کی ادویات اور وٹامنز درآمد کرنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیراعظم  نے لائف سیونگ ڈرگز کی آڑ میں بھارت سے معمول کی ادویات اور وٹامنز کی درآمد کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سے معمول کی ادویات اور وٹامنز کی درآمد کا انکشاف کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں ہوا، کابینہ اجلاس میں بھارت سے مزید 429 ادویات درآمد کرنیکی سمری پیش ہوئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں لائف سیونگ اور ملٹی وٹامن ادویات درآمد کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔اجلاس میں وزیراعظم سمیت کابینہ ارکان نے بھارت سے معمول کی ادویات اور وٹامنز کی درآمد پرسوالات اٹھائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں سوالا ت کیے گئے کہ بھارت سے درآمد ادویات کونسی ہیں؟ کیا تمام ادویات لائف سیونگ ہیں؟ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے استفسار پر معاون خصوصی صحت اور سیکریٹری صحت اراکین کو مطمئن نہ کرسکے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کابینہ میں موقف اپنایا کہ فہرست کی تیاری میرے علم میں نہیں ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم نے شہزاد اکبر کو بھارتی ادویات کی درآمد پر حقائق سامنے لانے کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بھارت سے لائف سیونگ کے سوا مزید ادویات درآمد کرنے کی سمری مسترد کردی ہے۔

Editor

Next Post

صوبوں سے مشاورت کے بعد عزاداری جلوسوں کی اجازت بارے فیصلہ کیا جائے گا، پیر نور الحق قادری

جمعہ مئی 8 , 2020
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت شیعہ علما کے ساتھ ویڈیو مشاورتی اجلاس ہوا۔ صوبوں سے مشاورت کے بعد عزاداری جلوسوں کی اجازت بارے فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری مذہبی امور بھی شریک ہوئے۔ […]