پی ٹی سی ایل سابق قبائلی اضلاع میں براڈ بینڈ خدمات کو بہتر بنائے گا، پی ٹی اے

اسلام آباد(صباح نیوز)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے پی ٹی سی ایل کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبہ کے پی کے کے سابقہ فاٹا اضلاع میں براڈ بینڈ خدمات کے فروغ کے لئے اقدامات کریں تاکہ اس علاقے کے لوگوں کو آن لائن تعلیم اور دیگر ویب بیسڈ سروسز کے حوالے سے سہولیات میسر آسکیں۔چونکہ پی ٹی سی ایل پہلے ہی سابقہ قبائلی ایجنسیوں میں فکسڈ لائن وائس اور ڈیٹا خدمات مہیا کررہا ہے، لہذا براڈ بینڈ سے متعلق عوام کی ضروریات مختصر وقت میں پورا کی جا سکیں گی۔ اس سے نہ صرف کے پی کے ضم شدہ اضلاع میں طلبا کے آن لائن تعلیم کے حصول کے مسائل حل کئے جا سکیں گیبلکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی عام لوگوں کے ذریعہ آن لائن بزنس پلیٹ فارم بنانے کے مواقع فراہم ہوں گے۔

Editor

Next Post

ملک بھرمیں کورونا سے مزید 31 اموات، تعداد 622ہوگئی

جمعہ مئی 8 , 2020
اسلام آباد(صباح نیوز) ملک بھرمیں کورونا وائرس سے جمعہ کو مزید 31 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 622ہوگئی جبکہ مزید 1908کیسزسامنے آئے ہیں،نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 26806تک جاپہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں […]