اسلام آباد(صباح نیوز)

اجلاسوں کے حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر جدید طرز کے سینیٹائز  سکینر اورتھرمو ٹمپریچر  سکینر نصب کر دیئے گئے ڈاراکین پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہونے والا ہر فرد اس سے مستفید ہو سکے گا۔ تصدیق کی گئی ہے کہ  تین سینیٹرز کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس پر انہوں نے منگل کو  سینیٹ اجلاس میں شرکت نہیں کی۔گزشتہ روز گیٹ پر جدید طرز کے سینیٹائز  سکینر اورتھرمو ٹمپریچر  سکینرکا  افتتاح ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے مختلف جماعتوں کے ارکان سینیٹ کے ہمراہ کیا۔  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کروناوائرس کے پھیلا ؤکو روکنے کیلئے حفاطتی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔ پارلیمنٹ میں آنے والے ہر شخص کو اپنا کرونا کا ٹیسٹ کرانا چاہیے اور کرونا وائرس سے بچا ؤکیلئے ہر ممکن اقدام اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہم سب کا فرض بھی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے سلیم مانڈوی والا نے  بتایا ہے  کہ  تین سینیٹرز کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور انہوں نے آج کے ہونے والے سینیٹ اجلاس میں شرکت بھی نہیں کی تاکہ باقی اراکین پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ میں آنے والے افراد اس وائرس کے پھیلا سے محفوظ رہ سکیں۔ وائرس کے پھیلا کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔