File Photo

سیری(صباح نیوز)

بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا ماہ رمضان میں بھی کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول پر فصل کی کٹائی کے دوران بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری بھارت نے سول آبادی کو نشانہ بنایا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو ئی ،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی دشمن کو سانپ سونگھ گیا تفصیلات کے مطابق پوری دنیا اس وقت کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے مگر بھارت جو خود کو جمہوریت کا علمبردار سمجھتا ہے اپنی حرکتو ں سے باز نہ آیا آئے روز لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا اپنا معمول بنا لیا ہے کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول کے سرحدی علاقوں ٹائیں ، کینٹھی ، چتر ، بھینسہ گالہ میں گزشتہ کئی روز سے بھارتی فوج فضل کی کٹائی کے دوران نہتے معصوم شہریوں پر فائر نگ اور گولہ باری کرتی ہے جس سے ان کے قیمتی املاک اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے گزشتہ روز بھی بھارت نے ان سرحدی علاقوں میں سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری جس سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہوا پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کو سانپ سونگھ گیا ۔

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔