حکومت نے پٹرولیم مصنوعات منہگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے لیے وزارت پٹرولیم کی سمری کی منظور ی دے دی، قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

پٹرول25روپے 58پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، پٹرول کی نئی قیمت 100روپے 10پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

ڈیزل کی قیمت 21روہے31پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 101روپے46پیسے ہوگئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 23روپے 50پیسے فی لیٹر اضافہ اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 17روپے 84پیسے فی لیٹراضافے کے بعد 55روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر معمولی بات یہ ہے کہ یہ فیصلہ روایتی طور پر ہر مہینے کے آخری دن ہوتا ہے، لیکن اس بار پٹرول مہنگا کرنے کے فیصلے پر مہینہ ختم ہونے سے چار دن پہلے یعنی آج ہی سے عمل ہونے کا امکان ہے۔