لاہور(صباح نیوز)
مسلم لیگ (ن)کی نائب صدرمریم نوازکا کہنا ہے کہ عدلیہ کے وقار اورانصاف کا تقاضا ہے داغدارجج کے داغدارفیصلوں کو اکھاڑ پھینکا جائے۔ اپنے ٹویٹ میں مسلم لیگ(ن) کی نائب صدرمریم نوازشریف نے کہا کہ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کے فیصلے نے نوازشریف نہیں بلکہ عدل وانصاف کے دامن پر لگا بڑا داغ دھودیا، تین بارملک کے وزیر اعظم رہنے والے مقبول ترین سیاست دان کی بے گناہی پروقت کا فیصلہ آگیا ہے، نوازشریف کے چاہنے والے رب کے حضورسجدہ شکرادا کریں، اللہ کا شکرہے جس کے ہاں دیرہے اندھیرنہیں، نوازشریف کا صبرجیت گیا، ان کی استقامت جبرپربھاری رہی، عدلیہ کے وقاراورانصاف کا تقاضا ہے کہ داغدارجج کے داغدارفیصلوں کواکھاڑ پھینکا جائے۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ آئین وقانون کے احترام کا درس دینا بہت آسان ہے، یہ جانتے ہوئے کہ آپ بے قصورہوں، جانتے ہوئے کہ ظلم اورناانصافی ہورہی ہے، اللہ بے گناہ اور بہادر لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑتا۔ مریم نواز نے ٹرین حادثے سے متعلق کہا کہ حادثے میں بہت سی قیمتی جانوں کے ضیاع پردل گرفتہ ہوں، کیا یہاں ناکامی پر ناکامی اورنااہلی پرنااہلی کی انکوائری کرنے کیلئے کوئی ہے؟ انسانی جانوں کے ضیاع پرکیا کوئی جواب دہ ہے یا جواب دہ ہو گا؟یا عوام بھیڑ بکریاں ہیں