پاکستان کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کیلئے ثابت قدمی سے کھڑا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت سے آزادی تک کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کیلئے ثابت قدمی سے کھڑا ہے .

وزیراعظم عمران خان نے یوم شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کی نسل در نسل جدوجہدآزادی کو سلام پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہدائے13 جولائی کے لواحقین، اس کے بعد کی نسلیں آزادی کیلئے قربان ہوئیں، کشمیریوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے نسل در نسل جانیں قربان کیں، یہ قربانیاں ہندتوا سوچ کےتحت کشمیریوں کی شناخت ختم کرنے کی بھارتی کوششوں کی ناکامی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 13 جولائی 1931 کے شہداء آج کی کشمیری مزاحمتی تحریک کے بانی ہیں، بھارتی غیرقانونی قبضے اوربربریت کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہو گی۔

 

Editor

Next Post

مویشی منڈی کے اوقات صبح 6سے شام 7 بجے، خریداروں کی سخت اسکریننگ ہو گی، این سی او سی

پیر جولائی 13 , 2020
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی اجلاس میں مویشی منڈیوں کے اوقات کار صبح چھ سے شام سات بجے مقرر کر دیئے گئے، خریداروں کی سختی سے اسکریننگ اور فیس ماسک، سماجی فاصلے سمیت ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ […]