سیالکوٹ :(ویب ڈیسک) معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کیلئے 10لاکھ درخواست موصول ہوئیں ، وزیراعظم عمران خان 12اگست کوکامیاب نوجوان پروگرام کا باقاعدہ آٖغازکریں گے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کامیاب جوان پروگرام کیلئے 10لاکھ درخواست موصول ہوئیں ، یہ پروگرام سیاسی وابستگی سے بالا ہے ، کامیاب جوان پروگرام کے تحت میرٹ پر جانچ پڑتال ہورہی ہے، کاروبارکی صلاحیت رکھنےوالے نوجوانوں کو قرضےدیےجائیں گے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی ترقی وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے ، کامیاب جوان پروگرام میں قرضے چھوٹے اور درمیانے کاروبار کیلئے دیئےجائیں گے، یہ پروگرام معیشت، انڈسٹری اور روزگارپیداکرنےکیلئےہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ گوجرانوالہ،گجرات،سیالکوٹ کو گولڈن ٹرائی اینگل کہاجاتاہے، چیمبرآف کامرس نےبھی نوجوانوں کیلئےایک کمیٹی بنائی ہے، یہ کمیٹی نوجوانوں کوبزنس کرنے کیلئے تربیت دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سخت لاک ڈاؤن کیاجاتا تو بے روزگاری مزید بڑھ جاتی ، وزیراعظم عمران خان 12اگست کوکامیاب نوجوان پروگرام کا باقاعدہ آٖغازکریں گے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت یہ پیسہ میرٹ پر ملے گا۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کی منظوری دی تھی اور نوجوانوں کیلئے قرض کی زیادہ سے زیادہ حد ڈھائی کروڑ کر دی گئی۔

بعد ازاں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا تھا کہ کامیاب جوان کا دوسرا مرحلہ نوجوانوں کے لیے اہم سہولت ہے، پروگرام کے تحت کوشش ہے جلد سے جلد 2 لاکھ نوجوانوں کو 100ارب روپے دیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ یقین دلاتا ہوں یہ پروگرام پاکستان کے تمام نوجوانوں کے لیے ہے، اس پروگرام میں یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ اس کا تعلق کس پارٹی سے ہے، دنیا نے نوجوانوں پر کام کرکے ترقی حاصل کی۔