اسلام آباد (ویب ڈیسک)

دو سال کے دوران کامیاب جوان پروگرام کے تحت 30ارب روپے تقسیم کئے گئے ،اس بارے رپورٹ تیار کر کے وزیر اعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی ۔جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کو پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2020 میں قرض کی تقسیم کا عمل متاثر ہوا لیکن اس کی کمی 2021 میں پوری ہو گئی۔رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ 30 ارب میں سے 27 ارب روپے کے قرضے صرف ایک سال میں تقسیم کیے گئے ہیں۔گزشتہ حکومت کا کارکردگی کے حوالے سے تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ن لیگ نے نوجوانوں میں 5 سال کے دوران 26 ارب 80 کروڑ روپے تقسیم کیے تھے۔وزیراعظم عمران خان کو پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوجوانوں کو صرف قرض ہی نہیں دیا گیا بلکہ انہیں 50 ہزار نوکریاں بھی دی گئیں۔کارکردگی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ قرض کی تقسیم آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں میں یکساں طور پر کی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے پیش کردہ جائزہ رپورٹ اور پروگرام کی کامیابی پر اپنے معاون خصوصی عثمان ڈار کو شاباش دی۔