اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی ٹیکس محتسب نے ادارے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پیش کر دی، صدر نے ٹیکس انتظامیہ کی بدانتظامی کے خلاف کارروائی پر کوششوں کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے ٹیکس گزاروں کی شکایات کے ازالے کے لیے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا اور کہا ٹیکس محتسب کے قانون میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔
وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 5.8 ارب روپے ٹیکس ریفنڈ منظور کرنے کے احکامات دیئے، وفاقی ٹیکس محتسب کی تقریباً 82 فیصدسفارشات ایف بی آر نے نافذ کیں۔
نہوں نے کہا کہ ٹیکس گزاروں کی شکایات ایف بی آرکی ٹیکس جانچ پڑتال سے متعلق تھیں، 2510شکایات موصول ہوئیں اور بدانتظامی کے خلاف202 از خود نوٹس لیے۔
مشتاق سکھیرا کے مطابق ایف بی آر کی سنگین بدانتظامیوں سے متعلق ٹیکس محتسب نے ازخود نوٹس لیے، ایف بی آر کو 2ریسرچ اسٹیڈیز سمیت کل25سفارشات بھیجی گئیں، کرپشن اور بدانتظامی کی شکایات پر ایف بی آر کے دو دفاتر کا معائنہ کیا۔