پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہی رہیں گے: وزیراعظم نے واضح کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔ عمران خان نے واضح کرتے ہوئے کہا پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہی رہیں گے۔

وزیراعظم سے ایوان وزیراعلیٰ میں عثمان بزادر نے ملاقات کی۔ عمران خان نے عوامی ریلیف کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام اور پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا سمارٹ لاک ڈاؤن پر حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر زبردست عملدآمد کروایا، حکومتی اقدامات کے باعث کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوئی، اب حالات بہتر ہو رہے ہیں، عوام کو حکومتی ایس او پیز پر عملدآمد کرنا اور حکومت کا ساتھ دیتے رہنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا پنجاب حکومت نے اپنے اخراجات میں واضح کمی کی ہے، لاہور کے شمال میں جدید شہر بسانے کے لئے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی قائم کی ہے، اتھارٹی نیا شہر بسانے کیلئے کام کرے گی، نیا شہر دبئی کی طرز پر بسایا جائے گا، نیا شہر ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر بنایا جائے گا، نجی شعبے کی جانب سے 5 ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

Editor

Next Post

اِس یوم آزادی پر ملک کو کورونا وائرس سے جیت دلوائیں: شنیرا اکرم کی عوام سے اپیل

ہفتہ جولائی 18 , 2020
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینے والی شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ ہمیں اِس یوم آزادی پر پاکستان کو عالمی وبا کورونا وائرس کی جنگ میں جیت دلوانی ہے۔ سماجی […]