ملک میں کورونا سے مزید 24 ہلاکتیں، 680 نئے کیسز بھی رپورٹ

 ویب ڈیسک) ملک میں کورونا سے 24 مزید افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5568 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 263496 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2079، سندھ میں 1974 اور خیبر پختونخوا میں 1139 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 41 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

 آج کے کیسز کی صورت حال

ملک بھر سے آج کورونا کے مزید 680 کیسز اور 24 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 328 کیسز 12 اموات، کے پی کے سے 221 کیسز 9 اموات، گلگت سے 11 کیسز 2 اموات، آزاد کشمیر سے 48 کیسز اور ایک ہلاکت جب کہ اسلام آباد سے 72 کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے 328 کیسز اور 12 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 89793اور ہلاکتیں 2079 ہو چکی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 65436 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے آج مزید 221 افراد متاثر اور 9 جاں بحق ہو گئے ۔

سرکاری پورٹل کے مطابق کے پی کے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 31890 ہو گئی ہے جب کہ اب تک 1139 جاں بحق ہو چکے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق اب تک صوبے میں 24588 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 11 کیسز اور دو ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1807ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 41 ہے۔

گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1460 ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے بھی آج کورونا کے مزید 48 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 1888 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 1174 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 72 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14576 اور ہلاکتیں 157 ہو گئی ہیں۔

اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11836 ہوگئی ہے۔

سندھ

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی کل تعداد 112118 ہے جب کہ اب تک 1974 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ صوبے میں اب تک 91383 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا کے باعث اب تک 11405 متاثر اور 131 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 8313 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

Editor

Next Post

پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے، آزادی کا حق دلانے کیلئے لڑتے رہیں گے: عمران خان

اتوار جولائی 19 , 2020
اسلام آباد: (ویب نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کیلئے لڑتے رہیں گے۔ کشمیریوں کے نام اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا آج کے دن کشمیریوں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظورکی تھی، سلامتی کونسل بھی […]