آزاد جموں و کشمیر کے صحافیوں کا آئی ایس پی آر کا دورہ

راولپنڈی(سٹاف رپورٹ)

آزاد جموں و کشمیر  کے  صحافیوں نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جموں و کشمیر کے صحافیوں کے وفد نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے بھی ملاقات کی۔صحافیوں کے دورے کے دوران انہیں بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا جبکہ صحافیوں کو بھارتی فورسز کے مقامی آبادی کو نشانہ بنانے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔آزاد جموں و کشمیر کے صحافیوں نے 5 اگست کے بھارتی غیر قانونی اقدام کے تناظر میں ملاقات پر اظہار تشکر کیا۔گذشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پانچ اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی خاطر خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.