صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس

مظفرآباد: (بیورو چیف ) وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری آزاد کشمیر اور آئی جی پولیس کو ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے سیکیورٹی کی ناقص صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ن لیگی شرپسند عناصر نے چوہدری لطیف اکبر پر حملہ کر کے ناقابلِ برداشت حرکت کی۔

سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نیئر بخاری نے صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مظفرآباد ڈویژن میں مخالفین کو شکست واضح نظر آرہی ہے۔

نیئر بخاری نے کہا کہ چوہدری لطیف اکبر پر حملہ ریاست کے آئینی عہدے پر حملہ ہے، حملہ آور مجرمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کا نفاذ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دھونس اور دباؤ سے گھبرانے والی نہیں ہے، مظفرآباد میں ووٹرز کو روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔

نیئر بخاری نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ کہیں دفن ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاخوف حقِ رائے دہی استعمال کرنے کی ضمانت الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کو درجنوں شکایات جمع کرائی ہیں۔

لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ sharethis sharing button

مظفرآباد ( ویب  نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں تحفظات کے باوجود دوسرے مرحلے میں حصہ لیا، لیکن پھر وہی روش اختیار کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر پر قاتلانہ حملہ کیا اور پیپلز پارٹی کے ایک اور کارکن کی شہادت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

مظفرآباد میں چوہدری مجید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا جب سے آزاد کشمیر کے انتخابات شروع ہوئے ہیں ایک ٹینشن کی فضا تھی، امن عامہ کی صورتحال بھی خراب تھی، تین مرحلوں کے انتخابات ہوئے جو ہمیں قبول نہ تھے، لیکن تحفظات کے باوجود ہم نےالیکشن میں حصہ لیا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہماری نشاندہی کے باوجود صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر ان کے حلقے میں قاتلانہ حملہ ہوا، ابھی اطلاع آئی ہے کہ ہمارا ایک کارکن بھی شہید ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آدھے پولنگ اسٹیشنز پر عملہ 11، ساڑھے 11 بجے پہنچا، پھر عملہ آیا تو انہیں ن لیگ والے اپنے ساتھ لے گئے اور ٹھپے لگائے، ایل اے 28 بازل نقوی کے حلقے کی 3 یونین کونسلز میں سامان ہی نہیں پہنچا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا ایل اے27 میں بارشوں کی وجہ سے انتخابات نہیں ہو سکے، اگر یہ انتخاب انعقاد پر ہی متنازع ہوگیا تو نئی حکومت کیا کرے گی، اس وقت ہم ریاست بچانے کی باتیں کررہےہیں، ایسے انتخابات سے جو حکومت بنےگی اس کی کیا ساکھ ہوگی، آزاد کشمیر کا یہ الیکشن ہم سے چھینا گیا ہے۔