پنجاب میں عیدالاضحی کے موقع پر سمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ

پنجاب میں عیدالاضحی کے موقع پر سمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ

مویشی منڈیوں کے اوقات کار بڑھانے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو تفویض

حکومت کے لیے انسانی جانوں کا تحفظ سب سے زیادہ اہم ہے،چیف سیکرٹری پنجاب

لاہور ( ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے عید قربان پر سمارٹ لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔لاہورمیں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت اجلاس میں سمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سمارٹ لاک ڈائون اور مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مویشی منڈیوں کے اوقات کار بڑھانے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو تفویض کر دیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق نے کہا کہ حکومت کے لیے انسانی جانوں کا تحفظ سب سے زیادہ اہم ہے جبکہ بازاروں میں خریداری سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے اسمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا اور مویشی منڈیوں کے داخلی راستوں پر اسکریننگ کے لیے کائونٹر قائم کیا جائے گا۔

Editor

Next Post

چینی وہان لیب کے پاکستان میں خفیہ آپریشن کی خبر جعلی اور حقائق کے برعکس ہے .دفتر خارجہ..

اتوار جولائی 26 , 2020
دفتر خارجہ نے لیب کے آپریشنز کی خبر جعلی اور حقائق کے برعکس قرار دیدی پاکستان میں موجود لیب تشخیض اور حفاظتی نظام میں بہتری کے لیے کام کرتی ہے بائیو سیفٹی لیول تھری لیبارٹری میں کچھ خفیہ نہیں، پاکستان  متعلقہ فریقین سے معلومات کا تبادلہ کرتا رہا پاکستانی لیب […]