انقرہ (ویب ڈیسک)

ترکی کی پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا قانون کی منظوری دے دی ۔غیر ملکی خبر ا دارے کے مطابق بل کی منظوری سے ترک حکومت کو سوشل میڈیا پر کنٹرول کا اختیار مل گیا اور اس قانون کے تحت فیس بک اور ٹوئٹر کو ترکی میں مقامی نمائندے تعینات کرنے ہوں گے، سوشل میڈیا کمپنیز کو مخصوص مواد پر ترک عدالت کے احکامات ماننے ہوں گے جبکہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا کمپنیز پر بھاری جرمانہ عائد کیا جاسکے گا