فیصل آباد، گوجرانوالہ میں بھی پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی

لاہور

لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے بعد فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مالز اور شاپنگ سنٹرز میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ جسٹس شاہد کریم نے ڈی جی ماحولیات کو عدالتی حکم پر مکمل عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے قرار دیا کہ محکمہ ماحولیات ہر صورت عدالتی حکم پر عمل درآمد کروائے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی ماحولیات سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.