خیبر پختونخوا اسمبلی نے پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل 2020 کی منظوری دے دی

پشاور

خیبر پختونخوا اسمبلی نے پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل 2020 کی منظوری دے دی، اپوزیشن اراکین نے سوالات کے جوابات نہ دینے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس اسپیکرمشتاق غنی کی صدارت میں ہوا، وقفہ سوالات کے دوران مختلف محکموں کی جانب سےاپوزیشن ممبران کو جواب نہ دینے پر ناراضگی کا اظہار کیا جس پر اسپیکرنےسوالات سے متعلق اسمبلی عملے کو چیمبر میں طلب کیا جبکہ چیف سیکرٹری کو ہدایت دی کہ دو ہفتوں کے اندر متعلقہ سوالات کے جواب دیئے جائیں۔

اسپیکر کا کہنا تھا کہ غیر ذمہ دارانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائیگا، ایوان میں خیبرپختوںخوا پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل 2020 کی منظوری بھی دی گئی، اجلاس پیر کے روز سہ پہر3 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Editor

Next Post

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کا اجلاس

جمعہ اگست 7 , 2020
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے گھروں کی تعمیرمیں سرمایہ کاروں کو ترغیب دینے کے لیے جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔ جمعہ کو وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کا اجلاس ہوا۔ خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر […]