کوئٹہ: (ویب ڈیسک ) بلوچستان میں مون سون بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کے باعث کئی اضلاع میں تباہیاں ہوئیں، مختلف واقعات میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پی ڈی ایم اے کی بھاری مشینری کی دستیابی سمیت تمام تیاریاں مکمل کر کے متاثرہ علاقوں کو امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ عوام کو آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غیر ضروری سفر نہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

بولان میں 3، ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں 2,2 افراد جاں بحق ہوئے۔ جعفر آباد اور کوہلو میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا۔ طوفانی بارشوں اور سیلابی پانی میں بہہ جانے سے 142 گھروں، 2 پل، ایک لنک روڈ اور ایک ڈیم کو نقصان پہنچا ہے۔