لاہور (ویب ڈیسک)

پنجاب حکومت نے 9 ویں اور 10 ویں محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا، کابینہ کمیٹی امن و امان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔

ذرائعکے مطابق محرم الحرام میں قیام امن کے سلسلے میں اہم اجلاس سول سیکرٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن علی آغا نے کی۔

اجلاس میں محرم الحرام کے دوران قیام امن کی غرض سے معاملات زیر بحث آئے اور سٹیک ہولڈرز نے عاشور کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی جس کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 اور 10 محرم کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔