عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی وبا کے نئے فیز کی وارننگ جاری کردی

 اب متاثرہونے والے وہ افراد ہیں جن میں سے کورونا وبا کی بہت کم یا کوئی بھی علامات موجود نہیں ہوتیں

وبا کی نوعیت اب تبدیل ہورہی ہے، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہمیں اپنی کوششوں کو مزید بڑھانا ہوگا،ڈائریکٹرتیکاشی کاسائی

جینوا (ویب ڈیسک)

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی وبا کے نئے فیز کی وارننگ جاری کردی ۔عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی وبا کی نئی لہر کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وبا کی نوعیت اب تبدیل ہورہی ہے، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہمیں اپنی کوششوں کو مزید بڑھانا ہوگا۔ ایشیا پیسیفک کے ممالک میں اب 20، 30 ، 40 سال کے افراد کورونا وائرس کے پھیلا ئوکی وجہ بن رہے ہیں یعنی اس باروائرس پھیلانے والے لوگ ہیں جنہیں معلوم ہی نہیں کہ وہ اس وائرس سے متاثر بھی ہو چکے ہیں۔مغربی پیسیفک ریجن کے ڈائریکٹرتیکاشی کاسائی نے خبردارکرتے ہوئے بریفنگ کے دوران بتایا کہ کورونا وبا کا چیلنگ ابھی باقی ہے، اب متاثر ہونے والے وہ افراد ہیں جن میں سے بیشتر میں کورونا وبا کی کی بہت کم یا کوئی بھی علامات موجود نہیں ہوتی ہیں جب کہ یہ افراد ادھیڑعمر اورکم مدافعت رکھنے والے لوگوں کو زیادہ متاثر کریں گے۔ڈبلیو ایچ اوکے ڈیٹا کے مطابق جاپان کے دو تہائی کورونا کیسز40سال سے کم عمرافراد کے ہیں۔ آسٹریلیا اورفلپائن میں سامنے آنے والے کیسز میں بھی نصف سے زائد تعداد اسی عمر کے افراد کی تھی۔ کچھ ممالک جہاں کسی حد تک کرونا کے پھیلائو پرقابو پا لیا گیا تھا جیسے کہ نیوزی لینڈ، ویت نام اورجنوبی کوریا اب وہاں نئے کیسز کی بڑی تعداد سامنے آرہی ہے اورکئی شہروں میں دوبارہ سخت لاک ڈائون بھی نافذ کیا جا چکا ہے۔

Editor

Next Post

e-Paper – Daily Wifaq – Rawalpindi – 20-08-2020

جمعرات اگست 20 , 2020