جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی: سینئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاج ریکارڈ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)

لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر پاکستان نے سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا،ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق پاکستان نے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزیوں پر احتجاج کیا اور مراسلہ سینئر بھارتی سفارتکار کے حوالے کردیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز نے 19 اگست کو سبزکوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ قابض بھارتی فورسز کی فائرنگ سے خوئی گاں کی 70 سالہ خاتون شدید زخمی ہوئی۔زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت نے اب تک فائر بندی انتظام کی 2027 خلاف ورزیاں کیں۔ بھارتی اشتعال انگیزیوں میں 16 معصوم شہری شہید اور 166 زخمی ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ بھارت 2003 کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے۔ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدار کے منافی ہے۔ اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے۔

Editor

Next Post

e-Paper – Daily Wifaq – Rawalpindi – 21-08-2020

جمعہ اگست 21 , 2020