لاہور (ویب ڈیسک)

قومی احتساب بیورو(نیب)لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف صوبے کے اہم ترقیاتی منصوبوں میں من پسند ٹھیکیدار کو نوازنے کے الزام کی شکایات درج ہونے پر ان کے خلاف نئی تحقیقات کاآغاز کر دیا۔ نیب نے مختلف منصوبوں کا ریکارڈ ایل ڈی اے، ٹیپا اور دیگر سرکاری محکموں سے طلب کر لیا گیا ہے۔  نیب لاہور کی جانب سے سردار عثمان بزدار کے خلاف نئی شکایات درج ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ عثمان بزدار پر صوبے کے اہم ترقیاتی منصوبوں میں من پسند ٹھیکیدارکو نوازنے کا الزام ہے۔ نیب نے ٹھوکر نیاز بیگ پر گیٹ وے ٹو کے منصوبہ کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ نیب نے ایل ڈی اے سے اس حوالہ سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے کہ کس طرح اس منصوبہ کی لاگت اڑھائی کروڑ روپے سے بڑھ کر  آٹھ کروڑ روپے تک پہنچی ہے۔