ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 10ہزار626 رہ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک میں عالمی وبا کورونا کے فعال کیسزکی تعداد صرف 10 ہزار 626 رہ گئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 10 اموات رپورٹ ہوئیں۔

این سی اوسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 586 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد2 لاکھ 92 ہزار 174 تک جا پہنچی ہے۔ فعال کیسزکی تعداد 10 ہزار 626 ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 317 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا سے مزید 10 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6231 ہو گئی۔ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 691، دوسرے نمبر پر پنجاب ہے جہاں 96 ہزار 057، کے پی میں 35602، بلوچستان میں 12473، اسلام آباد میں  15472، آزاد جموں و کشمیر 2241 اور گلگت بلتستان میں 2638 افراد اس مرض سے متاثر ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 ہزار 537 ٹیسٹ کیے گئے،  ملک بھر میں اب تک 24 لاکھ 14 ہزار 902 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے جن میں سے 138 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں اور 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں۔

Editor

Next Post

زمبابوے سے سیریز؛ پاکستان انگلش تجربے سے فائدہ اٹھائے گا

ہفتہ اگست 22 , 2020
لاہور (ویب ڈیسک) زمبابوے سے سیریز میں پاکستان انگلش تجربے سے فائدہ اٹھائے گا جب کہ بائیو سیکیور ماحول یقینی بناتے ہوئے پی سی بی اکتوبر میں میزبانی کیلیے پْرامید ہے۔ برٹش ایشین ٹرسٹ کے ویبنار میں وسیم خان نے بتایا کہ مجوزہ شیڈول کے مطابق 3 ٹی ٹوئنٹی اور […]