جو قیدی سپریم کورٹ کے فیصلے کے معیار پر پوری اترتی ہیں ان کو فورا رہا کیا جائے، عمران خان

غیر ملکی قیدی خواتین کے علاوہ سزائے موت یافتہ خواتین قیدیوں کی سزاوں پر نظرثانی کی رپورٹس بھی طلب کرلیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ خواتین قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت خواتین قیدیوں کی صورت حال پر اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں وزارت انسانی حقوق، اٹارنی جنرل پاکستان اور ماہرین قانون شریک ہوئے۔ اس موقع پروزیراعظم نے انڈر ٹرائل خواتین قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  خواتین قیدیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا جائے،  جو قیدی خواتین سپریم کورٹ کے فیصلے کے معیار پر پوری اترتی ہیں ان کو فورا رہا کیا جائے۔عمران خان نے غیر ملکی قیدی خواتین پر بھی رپورٹس مانگ لیں اور سزائے موت یافتہ خواتین قیدیوں کی سزاں پر نظرثانی کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔