کچھ اہلِ ستم ، کچھ اہلِ حشم مے خانہ گرانے آئے تھے دہلیز کو چوم کے چھوڑ دیا دیکھا کہ یہ پتھر بھاری ہے. ۔احمد فراز

پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا، سینیٹر شبلی فراز

 اے وطن تو سلامت رہے۔۔ شاد رہے ۔۔ آباد رہے۔ پاکستان پائندہ باد۔وڈیو پیغام

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات  نے  یوم دفاع  پر والد احمد فراز کے اشعار ٹوئٹ  کردئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات  سینیٹر شبلی فراز کا یوم دفاع کے موقع پرویڈیو پیغام جاری کیا تھا ۔ انھوں نے اپنے والد احمد فراز کے یہ اشعار بھی ٹوئٹ کیے۔

کچھ اہلِ ستم ، کچھ اہلِ حشم مے خانہ گرانے آئے تھے

دہلیز کو چوم کے چھوڑ دیا دیکھا کہ یہ پتھر بھاری ہے۔

جب پرچمِ جاں لے کر نکلے ہم خاک نشیں مقتل مقتل

اس وقت سے لے کر آج تلک جلادپہ ہیبت طاری ہے ۔۔

پرویڈیو پیغام  میں سینیٹر  شبلی فراز نے کہا کہ ہم اپنے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادر وطن کے تحفظ، دفاع اور سلامتی کے لئے شہادت کا جام پیا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ  اس عزم کی تجدید بھی کرتے ہیں کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر فورم پر کشمیریوں کی وکالت کرتے رہیں گے،پاکستان ان کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی امداد جاری رکھے گا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اے وطن تو سلامت رہے۔۔ شاد رہے ۔۔ آباد رہے۔ پاکستان پائندہ باد۔AA

#/S

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.