جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈبل ڈیکر سیاحتی بس چل گئی

ٹکٹ 400 روپے ہے۔روٹ فیصل مسجد،  دامن کوہ ، شکرپڑیاں، بلیو ایریا اور لوک ورثہ

پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ، اورنیشنل میوزیم بھی دیکھ سکیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈبل ڈیکر سیاحتی بس چل گئی ہے۔پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اور ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے اشتراک سے جڑواں شہروں میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود کا کہنا تھا ڈبل ڈیکر بس سے پہلے راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیاحوں کے لیے کوئی پبلک سروس گاڑی مخصوص نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ڈبل ڈیکر سروس کا مقصد جڑواں شہروں میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔بس میں سواری کے لیے ٹکٹ 400 روپے جبکہ 4 سال سے کم عمر بچوں اور 65 سال سے زائد عمر شہریوں کے لیے سواری مفت ہو گی۔سیاحتی بس کا روٹ فیصل مسجد،  دامن کوہ ، شکرپڑیاں، بلیو ایریا اور لوک ورثہ کی سیر پر مشتمل ہو گا۔اس کے علاوہ سیاح  ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہو کر پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ، اورنیشنل میوزیم بھی دیکھ سکیں گے۔

#/S