راولپنڈی (ویب ڈیسک)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر جاری خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ بابائے قوم کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بابائے قوم کی قیادت میں پاکستان ایک الگ خود مختار ریاست کے طور پر ابھرا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے روشن، پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان کا وژن ہی ہمارا مقصد ہے۔ مل کر اس مقصد کو ضرور حاصل کریں گے، ان شاء اللہ۔