ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 6 ہزار 46 رہ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک میں عالمی وبا کورونا کے فعال کیسزکی تعداد صرف 6 ہزار 46 رہ گئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 584 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا  کے 584 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد3 لاکھ 955 تک جا پہنچی ہے۔ فعال کیسزکی تعداد 6 ہزار 46 ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 536 ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا سے مزید  3  اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 373  ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہزار 724 ٹیسٹ کیے گئے،  ملک بھر میں اب تک 29 لاکھ 8 ہزار 379 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.