وزارت داخلہ نے سینیٹ میں کالعدم تنظیموں کی منجمد املاک کی تفصیلات پیش کردیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں جیش محمد کی 57اور جماعت الدعو کی 907پراپرٹیز کو منجمد کیا گیا، وزارت داخلہ کا تحریری جواب

 وزارت داخلہ نے سینیٹ میں کالعدم تنظیموں کی منجمد املاک کی تفصیلات پیش کردیں۔ کالعدم تنظیموں کی منجمد املاک کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، اس حوالے سے وزارت داخلہ نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا ہے، جس کے مطابق آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں جیش محمد کی 57اور جماعت الدعوة کی 907 پراپرٹیز کو منجمد کیا گیا۔جواب میں وزارت خارجہ نے  بتایا ہے کہ وزارت کی جانب سے جاری کردہ اقدام حکمنامے کے تحت کالعدم تنظیموں کی جن املاک کو منجمد کیا گیا ہے ان میں جماعت الدعوة کے 76 اسکولز ، 4 کالجز ، 330مساجد اور مدارس شامل ہیں، جماعت الدعو ةکی 186 ڈسپنسریوں ، 15 اسپتالوں، 262 ایمبولنسز ، 1 میت گاڑی، 10 کشتیاں ، 3ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفس ، 17عمارات اور اراضی، 1پلاٹ ، 1زرعی اراضی اور 2 موٹر سائیکلوں کو بھی منجمد کیا گیا۔ جبکہ جیش محمد کے 53مدارس اور مساجد ، 2ڈسپنسری اور 2ایمبولنس کو منجمد کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق پنجاب میں جماعت الدعوة کی 611اور جیش محمد کی 8 پراپرٹیز منجمد کی گئیں، سندھ میں جماعت الدعو ةکی 80 اور جیش محمد کی 3 پراپرٹیز، بلوچستان میں جماعت الدعو ةکی 30 اور جیش محمد کی 1 پراپرٹی، خیبر پختونخوا میں جماعت الدعوة  کی 108 اور جیش محمد کی 29 پراپرٹیز، اسلام آباد میں جماعت الدعو ة کی 17 اور جیش محمد کی 4 پراپرٹیز،  جبکہ آزاد کشمیر میں جماعت الدعو ةکی 61 اور جیش محمد کی 12 پراپرٹیز کو منجمد کیا گیا۔

Editor

Next Post

ای سی سی اجلاس' دینی مدارس کیلئے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے سپلیمنٹری گرانٹس منظور

بدھ ستمبر 16 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ای سی سی نے ریلوے کے اخرا جات کیلئے 6 ارب روپے کی منظوری بھی دی معذور افراد کیلئے ٹیکس فری گاڑی امپورٹ کرنے کی اجازت، 1500سی سی تک گاڑی ڈیوٹی فری درآمد کی جا سکے گی  ای سی سی اجلاس میں دینی مدارس کیلئے 9کروڑ […]