ای سی سی اجلاس’ دینی مدارس کیلئے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے سپلیمنٹری گرانٹس منظور

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ای سی سی نے ریلوے کے اخرا جات کیلئے 6 ارب روپے کی منظوری بھی دی

معذور افراد کیلئے ٹیکس فری گاڑی امپورٹ کرنے کی اجازت، 1500سی سی تک گاڑی ڈیوٹی فری درآمد کی جا سکے گی

 ای سی سی اجلاس میں دینی مدارس کیلئے 9کروڑ 61لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظورکرلی گئی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزارت تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ نے دینی مدارس کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ سمری پیش کی، دینی مدارس کیلئے 9کروڑ 61لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظورکرلی۔اجلاس میں معذور افراد کی اسکیم کے تحت گاڑیوں کی کسٹمز ڈیوٹی فری درآمد کے قانون میں ترمیم پر غور کیا گیا، ای سی سی نے معذور افراد کیلئے ٹیکس فری گاڑی امپورٹ کرنے کی اجازت دے دی، جس کے تحت 1500سی سی تک گاڑی ڈیوٹی فری درآمد کی جا سکے گی، معذور افراد 10میں سے ایک گاڑی درآمد کر سکیں گے۔ای سی سی نے ریلوے کے اخرا جات کیلئے 6ارب روپے کی منظوری بھی دی، جبکہ این سی او سی کیلئے 21کروڑ 90لاکھ کی گرانٹ سمیت رولنگ اسپیکٹرم اسٹریٹجی 2020-23 کے اجرا اور  پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کے قیام اور ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی گئی۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.