ملتان: گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوتے ہی ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے کلو تک اضافہ

ملتان (ویب ڈیسک)

ملتان میں سوئی ناردرن کی جانب سے گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوتے ہی ایل پی جی کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جس کا فائدہ اٹھا کر دکانداروں نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔

ملتان میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر نے مختلف علاقوں کے گھریلو صارفین کی مشکلات بڑھا دی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد ایل پی جی سلنڈر خریدنے پر مجبور ہو چکی ہے ، جس کا فائدہ اٹھا کر دکانداروں نے فیس کی فی کلو قیمت میں بھی 20 روپے کا خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے جس سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 110 روپے تک پہنچتے پر خریدار بھی پریشان ہیں۔

دکانداروں کا موقف ہے کہ قیمتوں میں اضافہ بڑھتی ہوئی مانگ کا نتیجہ ہے اور موسم تبدیل ہوتے ہیں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ شہر میں غیر معیاری سلنڈروں کی بھی بھرمار ہو چکی ہے جس کے حوالے سے متعلقہ محکمے تاحال کاروائی کرنے کو تیار نہیں۔

Editor

Next Post

نواز شریف تیس دنوں میں پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔عدالت

بدھ اکتوبر 7 , 2020
نواز شریف تیس دنوں میں پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔عدالت انگریزی اور اردو اخبارات میں نواز شریف کے مطلوب ہونے کا اشتہار دیا جائے،اسلام آبادہائی کورٹ کا حکم اسلام آباد(ویب ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مطلوب قرار دیتے ہوئے ان […]