اسکردومیں مسافر کوسٹر پر پہاڑی تودہ گرنے سے 16 افراد جاں بحق،5زخمی

مسافسر کوسٹر راولپنڈی سے اسکردو جارہی تھی کہ گلگت اسکردو روڈ پر تونگوس میں لینڈ سلائڈنگ کی زد میں گئی

ریسکیو ٹیموں ، پولیس اہلکاروں  اور مقامی افراد نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور نعشوں اور زخمیوں کو گاڑی سے نکالا

اسکردو (ویب ڈیسک )اسکردو میں مسافسر کوسٹر پہاڑی تودہ گرنے  کے ہولناک حادثہ میں 16 مسافر جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافسر کوسٹر نمبر ایل ای ایس 590 راولپنڈی سے اسکردو جارہی تھی کہ گلگت اسکردو روڈ پر تونگوس میں لینڈ سلائڈنگ کی زد میں گئی ۔ حادثہ کے نتیجہ میں کوسٹر تودے کے نیچے دب گئی۔ ریسکیو ٹیموں ، پولیس اہلکاروں اور مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور نعشوں اور زخمیوں کو گاڑی سے نکالا۔ مسافر کوسٹر میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 15افراد سوار تھے۔

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔