قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے کراچی میں واقع قومی ادارہ برائے امراض قلب پر چھاپا مارا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے اچانک چھاپے پر ڈاکٹروں اور انتظامیہ نے کام چھوڑ دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ نیب کے چھاپے کے بعد اسپتال کی او پی ڈی اور ایمرجینسی میں کام بند کردیا گیا۔