کوروناکیسزمیں اضافہ،بلوچستان میں سکولزکے امتحانات ملتوی

کوروناکیسزمیں اضافہ،بلوچستان میں سکولزکے امتحانات ملتوی

پہلی جماعت سے مڈل کے امتحانات اگلے سال2021 میں 10 مارچ کو ہونگے،نوٹیفکیشن

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد پہلی جماعت سے 8 ویں جماعت تک کے امتحانات ملتوی کردیئے۔سیکریٹری تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کرونا کیسز میں اضافے کے بعد محکمہ تعلیم نے سالانہ امتحانات ملتوی کردیئے ۔رواں ماہ نومبر کے آخر میں ہونے والے پہلی جماعت سے مڈل کے امتحانات اگلے سال2021 میں 10 مارچ کو ہونگے۔سیکریٹری تعلیم شیرجان بازئی نے کہا کہ سکولوں کے ر زلٹ پر مڈل امتحانات کے سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے۔ سالانہ امتحانات کے فوراً بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز کردیا جائے گا۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.