اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وفاقی کابینہ میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، شیخ رشید کو وفاقی وزیر داخلہ بنا دیا گیا، بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو اینٹی نارکووٹکس کا وزیر بنا دیا جبکہ اعظم خان سواتی کو ریلوے کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

دوسری جانب حفیظ شیخ کو وفاقی وزیر بنا دیا گیا، ایوان صدر میں حلف برداری تقریب ہوئی۔ حکومتی مشیروں کی کابینہ کمیٹیوں میں شمولیت سے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد عہدہ دیا گیا۔