کورونا ‘ملک میں مزید 50 افراد جاں بحق، 3047نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (صباح نیوز)

انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 8,653تک پہنچ گئی، 2,538 کی حالت تشویشناک

پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوںکے دوران عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید 50مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میںکوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 8,653تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 3,047نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میںکوروناوائرس کے 2,538مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے جمعہ کے روز ملک میںکوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 3,047نئے کیسزرپورٹ ہونے کے بعد  پاکستان میں کوروناوائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 327 تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 79 ہزار 92 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ صوبہ سندھ اس وقت ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحتیاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد کے اعتبار سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد ملک بھر میں تیسرے نمبر پرہے۔ این سی او سی کے مطابق صوبہ پنجاب میں اب تک کوروناوائرس کے  ایک لاکھ 25 ہزار 897کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،صوبہ  سندھ میں ایک لاکھ 91 ہزار 246، خیبر پختونخوا میں 51 ہزار 172، بلوچستان میں 17 ہزار 650، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 770، اسلام آباد میں 34 ہزار 14 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 578 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک بھر میں اب تک کوروناوائرس کے کل59 لاکھ 48 ہزار 742  ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 596 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔صوبہ پنجاب میں اب تک کوروناوائرس کے 3 ہزار 284، سندھ میں 3 ہزار 109، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 450، اسلام آباد میں 353، بلوچستان میں 173، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 186 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی ہے۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.39 فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی ہے۔ آزاد کشمیر میں10.83 فیصد، بلوچستان میں 11.62، گلگت بلتستان میں 2.68، اسلام آباد 6.16، خیبر پختونخوا 11.29 اور  سندھ میں 11.47  فیصد تک ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.42 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.47، راولپنڈی میں 11.26 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 16.2، کوئٹہ میں 6.19 اور میرپور میں کیسز کی شرح 22 فیصد تک آگئی۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.