کراچی (ویب ڈیسک)

شہر قائد میں سردی کی لہر میں مزید شدت آگئی جب کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8.3 ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں سردی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ کوئٹہ کی جانب سے چلنے والی یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ جب کہ ریئل فیل 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج موسمِ سرما کا کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سورج نے تین روز بعد اپنی جھلک دکھا دی۔ سورج کی کرنیں پڑنے سے دھند غائب لیکن شدید سردی کا تسلط بدستور قائم ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج دن بھر لاہور شہر کا مطلع صاف رہنے کی نوید سنائی ہے۔ گزشتہ رات بھی دھند قدرے کم رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت دیگر علاقوں میں رات میں کم از کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ جمعہ کے روز 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دھوپ کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔