اسلام آباد (ویب ڈیسک)

سعودی حکام نے کورونا وائرس کے باعث تمام بین الاقوامی پروازوں پر ایک ہفتے کی پابندی لگا دی، جس کے باعث پی آئی اے کی جدہ جانیوالی پروازیں منسوخ کر دیں گئیں۔

پی آئی اے نے سعودی حکام کی ہدایات کی روشنی میں آج تمام پروازیں منسوخ کر دیں۔ پی کے 9739 اور 9760 ملتان جدہ لاہور منسوخ کر دی گئی۔ پی آئی اے کی لاہور جدہ لاہور، اسلام آباد دمام اسلام آباد، لاہور دمام لاہور، کراچی مدینہ اور مدینہ کراچی بھی منسوخ کر دی۔ لاہور تا مدینہ، مدینہ تا کراچی، مدنیہ تا ملتان، مدینہ تا ملتان اور کراچی جدہ کراچی بھی منسوخ ہو گئی۔

ترجمان کے مطابق جب تک پروازوں کے اجازت نامہ دوبارہ حاصل نہیں ہوتا، پروازیں منسوخ رہیں گی، تمام متاثرہ مسافروں کو پروازیں بحال ہوتے ہی پروازوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا، تمام مسافروں سے اپیل ہے کہ اپنے درست فون نمبرز پر کال سنٹر کے ذریعہ اندراج کروائیں تاکہ ان کو بروقت معلومات مہیا کی جاسکیں۔