اسلام آباد (ویب ڈیسک)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ کالعدم قرار دیتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو پرانے ریٹس پر ٹیکس وصول کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں اسلم کے علاوہ شہریوں کی طرف سے دائر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ٹیکس وصولی سی ڈی اے کا اختیار نہیں ہے، میٹروپولیٹن کارپوریشن وصول کرے۔

عدالت نے سی ڈی اے کا پراپرٹی ٹیکس وصولی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2015ء کے بعد سے سی ڈی اے کا پراپرٹی ٹیکس سے وصول شدہ رقم کا آڈٹ کرایا جائے اور سی ڈی اے کو پراپرٹی ٹیکس کی رقم لوکل گورنمنٹ فنڈ میں منتقل کی جائے۔ عدالت نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں۔

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔