اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری کے جعلی اکاونٹس کے تمام کیسز سماعت کیلئے مقرر

جعلی اکاونٹس کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت 12جنوری کو ہوگی

8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدرکے وارنٹ گرفتاری جاری ہیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاونٹس سے متعلق تمام 6مقدمات سماعت کے لئے مقرر کر دیئے ہیں۔جعلی اکاونٹس کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت 12جنوری کو ہوگی، 8ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدرکے وارنٹ گرفتاری جاری ہیں۔جعلی اکاونٹس کے دوکیسزمیں آصف زرداری کی بریت کی درخواستیں19جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں، جبکہ سابق صدر کی جعلی اکاونٹس ضمنی ریفرنسزخارج کرنے کی 3درخواستوں پر سماعت 20جنوری کو مقرر کی گئی ہیں۔

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔