کورونا وائرس،دنیا بھر میں ہلاکتیں2049311ہوگئیں
کیسز9کروڑ60لاکھ8ہزار سے متجاوز،6 کروڑ 86 لاکھ 29 ہزار مریض شفایاب
نیویارک،نئی دہلی ،ماسکو ،انقرہ(ویب نیوز )مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2049311ہوگئیں ،مصدقہ کیسز9کروڑ60لاکھ8ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 408620 ،کیسز2کروڑ46لاکھ26ہزارہو گئے ۔بھارت کو رونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں152593ہوگئیں ،کیسز1کروڑ58لاکھ12ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میں 66037افراد لقمہ اجل بن گئے اور متاثرین کی تعداد35لاکھ91ہزار سے تجاوز کر گئی ۔برازیل میں 210328افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ کیسز85لاکھ12ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میںہلاکتیں89ہزار سے متجاوز جبکہ متاثرین کی تعداد34لاکھ33ہزار ہو گئی ۔فرانس میں اموات70686ہو گئیں،کیسز29لاکھ14ہزارسے زائد ہو گئے ۔ترکی میںاموات 24161ہو گئیں جبکہ کیسز23لاکھ92ہزار963ہو گئے ۔اٹلی میںہلاکتیں82554ہو گئیںاورکیسز23لاکھ90ہزار سے تجاوز کر گئے ۔ دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 86 لاکھ 29 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 53 لاکھ 30 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔