اپوزیشن کے پاس ماسوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا،عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے ،بیان

لاہور(ویب  نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس ماسوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا ۔ جھوٹ اور منفی سیاست زیادہ دیر نہیں چلتی۔لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ جھوٹ اور منفی سیاست زیادہ دیر نہیں چلتی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا بلامقصد احتجاج دم توڑ چکا ہے اب اپوزیشن کے پاس ماسوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا۔ اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی۔ ان عناصر نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کیا تاہم جھوٹ اور منفی سیاست زیادہ دیر نہیں چلتی۔ ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ مشکل حالات کے باوجود آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور بڑھتے رہیں گے۔

Betmaster India