کوروناو ائرس ‘دنیا بھرمیں ہلاکتیں2262733ہو گئیں
کیسز10کروڑ43لاکھ91ہزار سے متجاوز،7 کروڑ 62لاکھ 46 ہزار مریض شفایاب
نیویارک،نئی دہلی ، ماسکو ،میڈرڈ(ویب نیوز)مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھرمیں ہلاکتیں2262733ہو گئیں ،مصدقہ کیسز10کروڑ43لاکھ91ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں457856 ،کیسز2کروڑ70لاکھ27ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں154635ہوگئیں ، کیسز7لاکھ78ہزار سے زائد ہو گئے ۔روس میں 74158افراد لقمہ اجل بن گئے ،متاثرین کی تعداد38لاکھ84ہزار سے بڑھ گئی ۔برازیل میں ہلاکتیں226383ہوگئیں ،کیسز92لاکھ86ہزار ہو گئے ۔برطانیہ میںاموات108013ہو گئیں ،کیسز38لاکھ52ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میںاموات77238ہو گئیں،کیسز32لاکھ24ہزار سے زائد ہو گئے ۔سپین میںاموات 59805ہو گئیں،کیسز28لاکھ81ہزار تک پہنچ گئے ۔اٹلی میں ہلاکتیں89344ہو گئیں،کیسز 25لاکھ70ہزار سے تجاوز کر گئے ۔دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 62 لاکھ 46 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 58 لاکھ 76 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔واضح رہے کہ پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف79 روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔