کراچی (ویب ڈیسک)

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سندھ سے سینیٹ کی 11 میں سے 10 نشستوں پر امیدوار میدان میں اتار دیے۔تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ برقرار ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اور 18 فروری کو ہوگی۔ایم کیو ایم نے سندھ کی 11میں سے10نشستوں پرامیدوار کھڑے کیے ہیں۔ سندھ سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر 3 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے جس میں رف صدیقی، ڈاکٹر شہاب امام اور خضر علی زیدی شامل ہیں۔سندھ سیجنرل نشست پرایم کیو ایم کے5امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے جس میں فیصل سبزواری ، سہیل منصور، رف صدیقی، ڈاکٹر ظفر کمالی اور عبدالقادر خانزادہ نے شامل ہیں۔خواتین کی خصوصی نشست پر2امیدوار وں نیکاغذات جمع کرائے ہیں۔