Kashmir - file photo

سری نگر (ویب ڈیسک)

بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں 100 کنال اراضی پر مشتمل  چراہ گاہ پر قبضہ کر لیا ہے ۔ متاثرہ شہریوں نے چراہ گاہ پر فوجی  قبضے کے خلاف سری نگر میں احتجاج کیا ہے ۔کے پی آئی  کے مطابق  ضلع اننت ناگ کے علاقہ شانگس سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے پریس کالونی  سری نگر میں احتجاج کیا اور کہا کہ سی آر پی ایف نے کچھ روز قبل 100 کنال پہ مشتمل  چراہ گاہ  پر قبضہ کر کے  گاوں والوں کو  وہاں سے نکال دیا ہے۔  گاوں والے اپنے مویشیوں کو چرانے کے لئے  اس جگہ کو استعمال کرتے تھے۔ لیکن اب یہ زمین سی آر پی ایف کے قبضے میں ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق فورسز اہکار مقامی لوگوں کو اس زمین کی جانب جانے نہیں دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا معمول بری طرح متاثر ہوا ہے۔احتجاج میں شامل افراد کا کہنا ہے کہ وہ یہ زمین کسی بھی صورت سی آر پی ایف کو نہیں دی جائے گی کیونکہ اس زمین سے ان کا ذریعہ معاش وابستہ ہے۔