کیسز11کروڑ16لاکھ48ہزارسے متجاوز، 8کروڑ 68لاکھ 15ہزار مریض شفایاب
امریکہ میں اموات 509875 ،بھارت میں156339ہو گئیں

نیویارک ،نئی دہلی ،ماسکو ،میڈرڈ (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میںہلاکتیں2472298ہو گئیں ، کیسز11کروڑ16لاکھ48ہزارسے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں509875 ،کیسز2کروڑ86لاکھ6ہزارسے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پرہے جہاں156339ہو گئیں ،کیسز1کروڑ9لاکھ91ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میں 82876افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد41لاکھ 51ہز ار تک پہنچ گئی ۔برازیل میں اموات 246006ہو گئیں ،کیسز1کروڑ1لاکھ 39ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میں ہلاکتیں120365ہو گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد 41لاکھ 5ہزار تک پہنچ گئی ۔فرانس میں84147افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ،کیسز35لاکھ 83ہزار سے تجاوز کر گئے ۔سپین میںاموات 67101ہو گئیں ،کیسز31لاکھ 33ہزار ہو گئے ۔اٹلی میں ہلاکتیں 95486ہو گئیں ، متاثرین کی تعداد27لاکھ 95 ہزار تک پہنچ گئی۔ دنیا میں کورونا کے 8کروڑ 68لاکھ 15ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2کروڑ 23لاکھ 4ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔