کراچی(ویب نیوز) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے کووِڈ19- کی وبا کے باعث معاشی طور پر متاثر پاکستانی نوجوانوں کی بحالی کے لیے ایگری انٹریپرینیور پروگرام متعارف کرا دیا ہے۔ یہ پروگرام اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے فیوچر میکر پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد،کووِڈ19-سے متاثر نوجوان افراد سمیت ،معاشی شمولیت کو فروغ دے کر عدم مساوات سے نمٹنا ہے۔اس بارے میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ ہمیں اس پروگرام کو شروع کرکے بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے کیوں کہ یہ ہمارے وسیع تر فیوچرمیکر اقدام کا حصہ ہے اور اس کا مقصد نئی نسل کو سیکھنے، کمانے اور ترقی کرنے کے قابل بنانا ہے۔ روزگار سے تعلق رکھنے والے یہ پروجیکٹس برٹش ایشین ٹرسٹ کے ذریعے چلائے جائیں گے۔ یہ ٹرسٹ کمزور طبقات کو بااختیار بنانے میں ہمارے ساتھ شریک ہیں ا ور اِس کا مقصد بھی طبقات کوخودمختار بنانا اور ملک میں روزگار کے مزید مواقع پیدا کرناہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے ہم نوجوان ایگری انٹریپرینیورز کو زرعی ایکوسسٹم کی مزید بہتری میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بنا سکیں گے ۔ریحان شیخ نے مزید کہا:”پاکستانی معیشت میں زراعت کا اہم کردار جاری رہے اور ہم حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک کے اقدامات پر دوبارہ توجہ دینے پر بہت پرجوش ہیں جن کا مقصد اس اہم شعبے سے وابستہ لوگوں کو مستحکم معاشی حالات اور مستقبل فراہم کرنا ہے برٹش ایشین ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، رچرڈ ہاکس کہتے ہیں:”ہم اس پروگرام کے شروع ہونے پر بہت پرجوش ہیں جس کے لیے فنڈز اسٹینڈرڈ چارٹرڈ فاؤنڈیشن فراہم کرے گی جو فیوچر میکر کا حصہ ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اپنے مشترک لائحہ عمل کی قوت میں اضافہ کر کے اِن 1,000 شرکاء کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈال سکتے ہیں۔