منیلا (ویب نیوز)

شارٹ وڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس(اے آئی)چیٹ بوٹ متعارف کرا دیا۔ رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک نے  ٹاکو نامی مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ کو ایپلی کیشن کے اندر ہی متعارف کرایا ہے جسے ابھی صرف فلپائن میں آزمایا جا رہا ہے۔ ایپلی کیشن نے چیٹ بوٹ کی آزمائش کے لیے فلپائن کے محدود صارفین کو اس تک رسائی دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹاکو کو ٹک ٹاک پروڈیوز سمیت دیگر مواد کے بہتر اورجلد نتائج کو تلاش کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے تاہم ساتھ ہی مذکورہ فیچر صارفین کے سوالات کے جوابات بھی دیتا ہے۔ اگرٹک ٹاک نے ٹاکو کو پلیٹ فارم کا مستقل حصہ بنا دیا تو یہ پہلا پلیٹ فارم ہوگا جس کی جانب سے چیٹ بوٹ کو بھی ایپلی کیشن کا حصہ بنایا جائے گا۔